ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی رہائش گاہ سمیت 17 عمارتوں کو جگن حکومت کا نوٹس

چندرا بابو نائیڈو کی رہائش گاہ سمیت 17 عمارتوں کو جگن حکومت کا نوٹس

Fri, 28 Jun 2019 23:12:40    S.O. News Service

حیدرآباد، 28 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش میں وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے ایک خلاف اور کارروائی کی ہے۔امراوتی میں نائیڈو کی بنائی’پرجا ویدکا‘ بلڈنگ کو توڑنے کے بعد اب ان کی رہائش گاہ سمیت 17 بلڈنگ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ان بلڈنگ میں غیر مجاز تعمیر یا تعمیر کے لئے اجازت نہ لینے کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس سے پہلے، وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے این چندرا بابو نائیڈو کی رہائش کے قریب کرشنا دریا کے کنارے واقع ایک عمارت پرجا ویدکا کو گرانے کا حکم دیا تھا۔وہیں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے عمارت کو ڈھانے پر روک کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اس وقت کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کی طرف سے سرکاری ملاقاتوں کے لئے 2017 میں بنائی گئی عمارت ’پرجاویدکا‘ کی چہاردیواری، گودام، کھانے کے کمرے، ٹوائلٹ اور دیگر حصوں کو 28 جون کو توڑنے کے بعد حکام نے مرکزی عمارت کوتوڑناشروع کر دیا تھا۔’پرجاویدکا‘ میں وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضلع حکام اور پولیس حکام کے ساتھ پہلی ملاقات  ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی عمارت کو توڑنے کا کام شروع ہو گیا۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت غیر مجاز طور پربنائی گئی عمارتوں کو ڈھانے کی مہم چلائے گی، جس کی شروعات دریا کے کنارے واقع تمام قوانین کی خلاف ورزی کر بنی اس عمارت کو توڑ کی جائے گی۔


Share: